ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس کو ’’ویک اپ کال‘‘ قرار

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو ’’ویک اپ کال‘‘ قرار دے دیا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے عہدیداروں کی سال 2020 کی آخری پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کے بعد اس سے زیادہ مہلک انفیکشن ہوسکتے ہیں.

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھ بھی رہے ہیں اور ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا.

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے عہدیداروں نےعزم کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اقدامات کے ذریعے کورونا وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے اور ہم یہ جنگ ہار نہیں سکتے.

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 16 لاکھ 72  ہزار 74 افراد متاثر، 17 لاکھ 81 ہزار 505 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 77 لاکھ98  ہزار 263 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں