ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی بندرگاہ میں آتشزدگی، تنصیبات محفوظ

کراچی: بندرگاہ میں آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تنصیبات محفوظ رہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق پیر کو پورٹ پر لنگر انداز جہاز سے گندم کی آف لوڈنگ کے دوران جہاز پر نصب اسٹیوڈورنگ کمپنی کے پمپ میں آگ لگ گئی، آگ ڈیزل کے رساؤ کی وجہ سے لگی جس پر چند منٹوں میں قابو پالیا گیا اور آگ کو محفوظ طریقے سے بجھا دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران پورٹ کی تمام تنصیبات اور لنگر انداز جہاز مکمل طور پر محفوظ رہے۔ واقع ایسٹ ہارف پر پیش آیا۔ اس دوران بندرگاہ کے امور متاثر نہیں ہوئے اور سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں