ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت ناکامی کے ڈر سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرا رہی ، لیاقت بلوچ

 

لاہور( نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنان کو ہر خطرہ مول لے کر عوام کو متحرک اور منظم کرناہے ۔ حکومت اندرونی فساد ، نااہلی اور ناکامیوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کر چکی ہے ۔ بااختیار بلدیاتی نظام اور آزاد انہ انتخابی نظام کے ذریعے ہی عوامی اعتماد بحال ہوسکتاہے ۔ ملک بھر میں جماعت ا سلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹیاں بلدیاتی اور عام انتخابات کے امیدواران کو متحرک کریں اور عوامی مسائل پر عوام کے جذبات کی ترجمان بنیں ۔ راولپنڈی میں سیاسی کمیٹی کے عہدے داران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جمہوری قوت و قیادت ریاست کے اداروں کے خلاف نہیں ۔ اب پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست ، انتخابات کی انجینئرنگ سے اپنا کردار
ختم کردے ۔ قومی سلامتی کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے قابل فخر ہیں ۔ عوامی مطالبے کو افواج پاکستان کے خلاف رخ دینا فوج اور عوام میں بے اعتمادی کی خلیج کو اور زیادہ بڑھا دے گا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلامی جمہوری ملک پاکستان کے بحرانوں کا علاج اسلام اور آئین کی بالادستی میں ہی ممکن ہے ۔ فرقہ پرستی اور مسالک کے ماننے والوں میں شدت پسندی کے اسباب کے لیے علما و مشائخ کلیدی کردار ادا کریں ۔ذاتی ، گروہی ، علاقائی ، فسطائی نظام کا خاتمہ ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے ۔ اسلام کے معاشی نظام کا نفاذ ، سود کا خاتمہ ، قرضوں کی لعنت سے چھٹکارا اور کشکول کی معیشت کے شکنجے کو توڑنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن گیاہے ۔ عوام کو ہی نہیں ، ریاست ، حکومت اور سیاست کو آئین کی حدود کا پابند رہنا چاہیے ۔ ریاستی اداروں کی لاقانونیت ملک میں انارکی پیدا کرتی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں