ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کنڈیشنز میں کھیل کر سیکھنے کاموقع ملے گا،سمرز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی کنڈیشنز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔شعیب اختر اور بریٹ لی کی طرح تیز ترین بولر بننے کی خواہش رکھنے والے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ایرون سمر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اظہر محمود کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آکر ٹریننگ کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان کی مختلف کنڈیشنز میں کھیل کر سیکھنے اور کا موقع ملے گا۔پاکستان ون ڈے کپ میں سدرن پنجاب کی ٹیم میں شامل ایرون کا کہنا تھا کہ سدرن پنجاب کی جیت میں اپنی کارکردگی سے حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا، آسٹریلیا میں مجھے کوچز نے کہا کہ نئی اسکلز سیکھنے کی کوشش کرو، اس لیے یہاں آیا ہوں، میرا یہاں آنے کا مقصد یہی ہے کہ میں سیکھوں اور پھرڈومیسٹک کرکٹ اور بی بی ایل میں پرفارم کرکے ٹیم میں جگہ بنائوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں