ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان شاہینز کودوسرے ٹی ٹوئنٹی میں9وکٹوں سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویلنگٹن فائربرڈز نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان شاہینز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ ویلنگٹن میں کھیلا گیا۔ویلنگٹن فائربرڈز کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ویلنگٹن فائربرڈز نے 92 رنز کا ہدف 9.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ڈیون کانوائے 48 اور راچن روندرا 35 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ہوگئے ،پاکستان شاہینز کی جانب سے واحد وکٹ محمد حسنین نے حاصل کی،پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 91 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی،دانش عزیز نے 28 رنز بنائے تھے، عثمان قادر 23 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے تھے،جیمی گبسن نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں-پاکستان شاہینز میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،موسی خان کی جگہ دانش عزیز فائنل الیون میں شامل کیے گئے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے پاکستان شاہینز کی قیادت کی۔پاکستان شاہینز کی ٹیم اپنا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم جنوری کو کنٹر بری کے خلاف کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں