ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں بابراعظم  کی جگہ برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹاپ ٹین بیٹسمن اور بولرز کی رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین میں بابراعظم پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے جگہ بنائی جبکہ بولنگ رینکنگ میں کسی قومی کھلاڑی نے جگہ نہیں بنائی.

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی جس میں ٹاپ ٹین بیٹسمنوں میں پہلے نمبر پر کیوی کپتان کین ولیمسن آگئے، دوسرے نمبر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ، چوتھے نمبر پر مارنوس لاہوشین اور پانچویں نمبر پر پاکستانی کپتان بابراعظم براجمان ہیں.

آئی سی سی کی ٹاپ ٹین بولر رینکنگ میں کوئی پاکستان بولرموجود نہیں، ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کےمیچل اسٹارک ٹاپ فائیو بولروں میں آگئے جبکہ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے نمبر پرموجود ہیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں