ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا چینی کمپنی سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی سے کورونا وائرس کی 12 لاکھ ویکسین خریدی جائیں گی.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائ طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے کورونا کی 12 لاکھ ویکسین خریدی جائیں گی.

فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا ویکسین 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی.

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر اگر کوئ اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو وہ بھی کرسکتا ہے.

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی اور 10,105 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی34  ہزار537  ہوگئی.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں