ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتقام کےقائل نہیں لیکن احتساب کوآگےبڑھناچاہیے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم انتقام کےقائل نہیں لیکن احتساب کوآگےبڑھناچاہیے، ہم احتساب اورانتقام کےفرق کوسمجھتےہیں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ فیٹف قانون سازی کیلئےاپوزیشن سےمشاورت کی تواپوزیشن نےنیب ترمیمی مسودہ پیش کردیا، عوامی جذبات ابھارنےکیلئےاسرائیل کوتسلیم کرنیکاسیاسی شوشہ چھوڑاگیا،لیکن ناکام ہوئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرک واقعےنےپاکستان کےبین الاقوامی تشخص کونقصان پہنچایاہے، کرک مندر میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کے بیان کے بعد جے یو آئی بکھر گئی ہے، جمعیت علمائےاسلام کے اندر مولانا کے بیانیے سےاختلاف کھل کرسامنےآچکاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں