ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا اعلان

ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ای گیٹس کی کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائیرپورٹ پر تنصیب کی جائے گی۔ ای گیٹ کی تنصیب کے بعد مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا اور نہ ہی ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہو گی، مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کر کے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سےگزرتے ہیں۔

دوسری جانب سال نو کے آغاز پر پاکستانی ویزا مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا اور ویزے کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں