ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سردی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

سال نو کے آغاز پر کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، 24 گھنٹے میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے گزشتہ 24 گھنٹے میں شہرقائد کا کم سے کم درجہ حرارت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کیا گیا ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2004میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 2011 میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے تاہم 24 گھنٹوں کے دورران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں