ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہاولپور‘ پی ڈی ایم کی ریلی کوسیکورٹی کلیئر نس دینے سے انکار

بہاول پور(آن لائن)بہاول پور میں 3 جنوری کو پی ڈی ایم کی حکومت مخالف نکالی جانے والی ریلی جس میں مریم نواز نے خطاب کرنا تھا کو سیکورٹی برانچ نے سیکورٹی کلیر نس دینے سے انکار کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں بلیغ الرحمن کو ریلی منسوخ کرنے کے لیے خط لکھ دیا ۔لیٹر میں کہا گیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی کرونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر ریلی کا انعقاد ناقابل قبول ہے اور حکومت کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی 3جنوری کو بہاول پور میں نکالی جائے گی۔ ریلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شرکت کریں گی۔ مریم نواز 3جنوری کو بہاول پور آئیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں