ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا  ہے کہ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے،پی ڈی ایم تحریک حکومتی ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہوگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کل کے اجلاس کے بعد پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی،پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد سیاسی نظام کی کمزوری کو درست کرنا ہے، مستحکم سیاسی نظام قائم ہونے تک معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کے کل کے اجلاس نے حکومتی ترجمانوں کے دعوؤں پر پانی پھیردیا،ہمارا مقصد 70 سال سے جاری غلط نظام تبدیل کرنا ہے، ہمارا مقصد سیاست، معیشت، سیکیورٹی کی تکون کو مضبوط کرنا ہے۔

احسن اقبال  نے مزید کہاکہ عمران خان کی سیاست کے پیچھے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں، نواز شریف کا کیس ہو تو ایک ماہ میں فیصلہ ہوتا ہے، عمران خان کے کیس میں 6،6 ماہ فیصلہ نہیں ہوتا، 19 جنوری کو پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں