ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں مختلف حادثات میں بچے سمیت 12 افراد جاں بحق

پشاور/ کوئٹہ/ نوابشاہ/ ڈی آئی خان (خبر ایجنسیاں) ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس اسٹیشن خزانہ کی حدود شیرو جنگی میں گزشتہ شب موٹر کارحادثے میں 4 افرادجاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے لاشوں و زخمیوںکوطبی امدادکیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے خضدار وہیر قومی شاہراہ پر ٹریلر اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر کراچی سے لاہور جانے والا ٹرالر قاضی احمد کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ٹرالر کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گرگئی اور پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سوار 3 بہن بھائیوں پر چڑھ گیا، 6 سالہ عبداللہ اور 24 سالہ ریحانہ دم توڑ گئی اور ظفر زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ظفر کی رپورٹ پر مقدمہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف درج کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں