ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ کے دیوانوں کیلیے بڑی خوشخبری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں مخصوص شائقین کو میچز دکھانے کی تجویز سامنے آگئی.

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کی ڈرافٹنگ جنوری کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں منعقد کی جائیگی جس میں پی ایس ایل اور کرکٹ کے مفید ترمفاد میں   فیصلہ کیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق کورونا وبا اوراس کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ تمام فرنچائزر بھی محدود تعداد میں کرکٹ شائقین کو اجازت دینے کے حق میں ہیں.

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص شائقین کو گراوَنڈ میں آکر میچز دیکھنے کی اجازت حکومت سے مشروط کی گئی ہے.

خیال رہے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 5 کے میچ  8 ماہ تک تعطل کا شکار رہے ہیں اور مارچ میں فائنل میچز منسوخ کردیے گئے تھے جس کے بعد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے یہ میچز  نومبر میں کرائے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں