ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں عمارت زمین بوس‘23ہلاک

لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں 3منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 23افراد ہلاک اور15زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اْتر پردیش کے شہر مراد نگرمیں بارش کے دوران متعدد افراد نے شمشان گھاٹ میں بنی چھت کے تلے پناہ لی تھی۔ بارش کی وجہ سے چھت کمزور پڑ کر گر گئی جس کی وجہ سے یہ بڑا حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد افرادآخری رسوم کی ادائیگی کے لیے آئے تھے۔ ڈی سی میرٹھ کے مطابق جائے وقوع پر ملبے سے 38 افراد کو نکالا جاچکا ہے علاوہ ازیں واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں جان سے جانے والوں کے لواحقین اے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں