ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرائیوٹ اسکولز کا تعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھولنے کا اعلان

آل پاکستان پرائیوٹ اسکول فیڈریشن نے حکومت کا مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ یکسر مسترد کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان پرائیوٹ اسکول فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا اور سینئر نائب صدر ملک ابرار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے فیصلے کے مطابق 11 جنوری کو ہی تعلیمی ادارے کھولیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے کھلے ہیں تو تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں ، ہم حکومت کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ایس او پیز تعلیمی اداروں میں مکمل فالو ہو رہے تھے پھر بھی بند کر دیا گیا۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں