ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

سرینگر: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے.

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جدوجہد آزادی کشمیر کو ہرصورت میں جاری رکھا جائے گا۔

یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو اس بات کی یاد دہانی کرانا ہے کہ 7 دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اقوا م متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے اور اس خاص دن کے حوالے سے آج دنیا بھر میں ریلیوں، سیمینارز اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ہرسال 5 فروری کو منایا جاتا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اور غیر قانونی لاک ڈائون کے نفاذ کے باعث اس دن کی اہمیت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں