ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی ایم سی سینٹرل میں کچرا اٹھانے کے نام پر کرپشن کا انکشاف

HYDERABAD, PAKISTAN, SEP 26: Garbage collectors are searching for useful things for sell
by which they can earn their livelihood for support of their families, at a garbage dump in
Hyderabad on Saturday, September 26, 2020. (Sajjad Zaidi/PPI Images).

کراچی: محکمہ بلدیات کے ڈی ایم سی سینٹرل میں کچرا اٹھانے کے نام پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ بلدیات سندھ  نے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تینوں افسروں کو معطل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر 3افسران کو معطل کر نے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، معطل تینوں افسران کی گئی غیر قانونی بھرتیاں بھی منسوخ  کردی گئی، معطل کیے جانے والے افسران میں ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر اور اسسٹنٹ آڈٹ افسر ایاز علی شامل ہیں۔

تینوں افسران کی تنزلی کردی گئی ہے،تینوں افسران بوگس کاموں میں ملوث پائے گئے ہیں،افسران نے کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے فیول کی مد میں کرپشن کی،افسران نے غیر قانونی طریقے سے فی گھر 400روپے بھی وصول کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں