ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے باہر والوں سے پیسے لیکر معیشت کا بیڑا غرق کردیا، احسن اقبال

بنوں: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے باہر والوں سے پیسے لیکر معیشت کا بیڑا غر ق کردیا، حکومت کوعوام کی فکرہوتی ہزارہ کےلوگوں کےپاس جاتےاورمرہم رکھتے۔

بنوں میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی لاشیں سڑک پررکھ کربیٹھےہیں،حکومت کومرہم رکھنےکی توفیق نہیں،یہ خارجہ پالیسی،کشمیر کادفاع کرنےمیں فیل ہوگئے ہیں،وہ لوگ ملک کے مالک بن گئے جو غیر منتخب تھے۔

احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےاپنے ہر وعدے پر یوٹرن لیا،ورلڈ کپ بھی عمران خان نےنہیں جاویدمیانداد،وسیم اکرم ،انضمام،محمدمشتاق نےجیتاتھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں