ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز

دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان زلمے خلیل زاد نے امن مذاکرات کے دوسرے دور میں کسی ٹھوس پیش رفت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین افغان عوام کے مفاد میں لچک کا مظاہرہ کریں اور افغانستان کے سیاسی مستقبل سے متعلق معاہدے، پْر تشدد کارروائیوں میں فوری کمی اور جنگ بندی پر جلد از جلد اتفاق کرلیں۔ادھر افغانستان کے صدر اشرف غنی نے حکومتی مذکراتی ٹیم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ہدایت کی کہ آئین اور عوام کی خواہشات پر قائم رہتے ہوئے بین الافغان مذاکرات کو جاری رکھا جائے۔افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے مفاہمت کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کا بھی کہنا تھا کہ مذاکرتی ٹیم کو افغان حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے اور امن معاہدے کے مندرجات طے کرنے کا پورا اختیار بھی حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں