ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا مصباح الحق سے مزید خدمات نہ لینےکا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈکوچ مصباح الحق سے مزید خدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ مصباح الحق کی جگہ غیرملکی کوچ لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مصباح  الحق کی بطور ہیڈکوچ جنوبی افریقا سے ہوم سیریز ممکنہ طور پر آخری ہو سکتی ہے جس کے بعد ان سے تمام خدمات واپس لے لیں جائیں گی۔

ہیڈکوچ کی تبدیلی کا فیصلہ ٹیم کی پے درپے شکستوں اور دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کرکٹ ماہرین اور شائقین بھی مصباح الحق  کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں جس پر وہ چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وقتی تقاضوں کے مطابق کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنی چاہیے اور اس مقصد کے لیے ہیڈکوچ جارحانہ پالیسی اختیار کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں