ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا اخبار فروشوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے ملک بھر کے اخبار فروشوں کے لیے بیت المال کی جانب سے امدادی پیکج کا اعلان کردیا گیا ہر نیوز ہاکر کو سال میں 6لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نیوز ہاکر کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بیت المال برداشت کرے گا، اخبار فروشوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ان کے رہنما ہمیشہ مجھ سے رابطے میں رہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ہر پالیسی میں غریب طبقے کا خصوصی خیال رکھا،ملک بھر میں انتہائی غریب افراد کیلئے پناہ گاہیں ، لنگر خانے تعمیر کرائے گئے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات  نے مزید کہاکہ  نیوز ہاکر کو خصوصی طور پر 60ہزار روپے بغیر سود قرض بھی فراہم کیا جائے گا،پاکستان میں 80ہزار اخبار فروش ہیں ، جو کورونا وبا سے بہت متاثر ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں