ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ مچھ: ہزارہ برادری کا دھرنا چھٹے روزمیں داخل

سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری کااحتجاجی دھرنا چھٹے روزمیں داخل ہوگیا ہے دھرنا مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  کی آمد تک میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

بلوچستان کے علاقے گشتری میں سانحہ مچھ کے لواحقین اور ہزارہ برادری کی جانب سے چھٹے روز بھی میتوں کے ساتھ شدید سردی میں دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم کی کوئٹہ آمد تک دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین سے انکار کردیا ہے۔

شہرقائد میں تقریباً 20 مقامات سے زائد پر دھرنے جاری ہیں۔ پاورہائوس چورنگی، نمائش، کامران چورنگی، سفاری پارک، شارع فیصل نزد فلک ناز اپارٹمنٹ، ملیر 15، عباس ٹائون، نیپا چورنگی، شاہ فیصل برج، خدا کی بستی، مسکن چورنگی، ناظم آباد چورنگی نمبر 1، جوہڑ موڑ، کورنگی 1/2 2 نمبر،اسٹیل ٹائون چورنگی اور فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ چورنگی پر دھرنے دیے گئے ہیں جبکہ دھرنوں کے باعث آکسیجن سلنڈز کی اسپتالوں کو فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

دوسری جانب شیعہ علما کونسل پاکستان کے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان احتجاجی پروگرام ہوں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں