ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی ہزارہ برادری کو دھمکی قابل مذمت ہے‘راناتنویر

شیخوپورہ ( آن لائن) ن لیگی رہنما و چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری مقتولین کی نعشیں سڑک پر رکھ کر دادرسی کی دہائی دے رہی ہے اور ملک کا وزیر اعظم انہیں تسلی دینے کے لیے بھی تیار نہیں، الٹا متاثرہ خاندانوں کو دھمکیاں دے رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانا فارم ہائوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تنگ نظری پہلے ہی قوم پر عیاں تھی اور اب بے حسی بھی مزید واضح ہوگئی ہے۔ قوم کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت نہیں جو ان کے دکھ سکھ میں شریک ہونے سے بھی قاصر ہوں، نالائق حکمرانوں کا بس چلتا توسانحہ مچھ کی ذمے داری بھی اپوزیشن پر ڈال دیتے، مدینے کی ریاست میں تو جنازوں کا بڑا احترام تھا مگر نالائق وزیر اعظم میں تو نعشوں سے بھی ضد لگانے کی صلاحیت ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت باپ جیسی ہوتی ہے بچوں کی نعشیں سڑکوں پر پڑی ہیں اور باپ اجلاس کرتا پھر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں