ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی نے واٹس ایپ کے نئے ڈیٹا شیئرنگ رولز کو معطل کردیا

استنبول: ترکی نے پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ ’واٹس ایپ‘ کی نئے ڈیٹا شیئرنگ رولز کو معطل کردیا ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق جانب سے پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی کے بعد دنیا بھر میں صارفین تشویش کا شکار ہیں، اسی تناظر میں ترکی نے واٹس ایپ اور اس ہی کی پیرنٹ کمپنی فیس بک کے نئے ڈیٹا شیئرنگ رولز کو معطل کردیا ہے۔ جبکہ ترک مسابقتی اتھارٹی نے فیس بک اور واٹس ایپ کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے واٹس ایپ نے اپنے پرائیوسی رولز میں تبدیلی کی تھی جس کے تحت اب واٹس ایپ صارفین کی معلومات فیس بک اور اس کے دیگر کمپنیوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، صارفین جب تک اس نئے رول کو قبول نہیں کرتے وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں