ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر کو عہدے سے ہٹانے کیلیے قرارداد پیش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں دو قراردادیں پیش کردیں، جس پر رواں ہفتے ووٹنگ ہوگی.

ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوان میں پیش کیے جانے والے مسودے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے جان بوجھ کر امریکیوں کو کیپٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا اس لیے ڈونلڈٹرمپ کو جلد عہدے سے برطرف کیا جائے۔

تین روز قبل امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کی جانب سے 4 صفحات پرمشتمل مسودہ تیار کیا گیا ہے اور مسودہ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ امریکی اداروں اور قومی سلامتی کے لیے بڑاخطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی نومنتخب صدرجوبائیڈن کی جیت کی توثیق کے بعد ڈونلڈٹرمپ کے حامی بے قابو ہوگئے تھے اور بڑی تعداد میں رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑ کر امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل میں لاٹھی ڈنڈے اور جھنڈے لیے ایوان میں گھس گئے تھے، توڑ پھوڑ اور پولیس سے جھڑپوں کے دوران 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں