ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے میلبورن اسٹارز کو ہرادیا

ایڈیلیڈ (جسارت نیوز) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے میلبورن ا سٹارز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے، فاتح ٹیم نے 150رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، گزشتہ روز ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے لیگ کے 36ویں میچ میں میلبورن ا سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنائے، نک میڈیسن48اور مارکوس ا سٹوئنز 47رنز کے ساتھ نمایاں رہے، راشد خان، ویس ایجر اور ڈینیئل ورال نے2,2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ایڈیلیڈ ا سٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف 19اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جوناتھن ویلز 36اور فل سالٹ 31رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، ایڈم زمپا نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ویس ایجر کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں