ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت ملک میں پہلی مرتبہ صنعتی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ جاری کرے گی

 کراچی: سندھ حکومت ملک میں پہلی مرتبہ صنعتی مزدوروں کو بے نظیر مزدور کارڈ اس ماہ سے جاری کرنا شروع کردے گی۔

محکمہ محنت سندھ کے ذرائع کے مطابق صنعتی ورکرز کو مفت علاج، تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی، کارڈ کا اجرا نادرا سے ہوگا، پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 25 ہزار رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا رواں ماہ سے ہوگا، سندھ پہلا صوبہ ہوگا جہاں رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے، اس کارڈ کا اجراء نادرا کے ذریعے ہوگا، سندھ حکومت نے بے نظیر مزدور کارڈ کے لیے ایک ارب روپے کی رقم نادرا کو فراہم کردی ہے، اس طرح محکمہ لیبر میں جعلسازی کا بھی خاتمہ ہوسکے گا اور تمام صنعتی مزدوروں کا ریکارڈ نادرا کے ذریعے محفوظ کیا  جاسکے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں