ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیوڈ شنکر مغربی صحارا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی عہدے دار

مغربی صحارا: مراکشی لباس پہننے امریکی عہدے دار متنازع علاقے کا دورہ کررہے ہیں

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا ڈیوڈ شنکر مغربی صحارا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی عہدے داربن گئے۔ مراکشی ہم منصب کے ہمراہ رباط میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی ایلچی نے کہا کہ امریکا اور مراکش کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔ خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے مراکش امریکا کا تزویراتی اتحادی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی صحارا پر مراکش کی خود مختاری تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رباط میں امریکی سفارت خانہ نے ڈیوڈ شنکر کے مغربی صحارا کے دورے کو تاریخی قرار دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں