ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اومان: نئے ولی عہد اور پارلیمان سے متعلق نئے قانون کا اعلان

مسقط: اومان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید نے پہلی مرتبہ نئے ولی عہد کے تقرر اور پارلیمان کے کام سے متعلق نئے بنیادی قانون کا اعلان کیا ہے۔

اومان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اس نئے قانون میں شہریوں کو مزید آزادیاں اور حقوق کی ضمانت دینے میں ریاست کے کردار پر زوردیا گیا ہے۔

اومانی سلطان کے جاری کردہ نئے قانون کے تحت ولی عہد کے تقرر اور اس کے فرائض منصبی کا میکانزم وضع کیا گیا ہے جبکہ  رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اومان کا نیا ولی عہد کون ہوگا اور نہ اس ضمن میں مزید تفصیل فراہم کی گئی ہے۔

خیال رہے نئے ضابطے میں میں قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کواومان میں نظم ونسق کی اساس قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے سلطان ہیثم بن طارق نے ایک سال قبل سلطان قابوس بن سعید کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں