ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرب امارات: تیونسی پائلٹ کا اسرائیل جانے سے انکار، نوکری سے برطرف

امارات ایئرلائنز میں کام کرنے والے تیونسی پائلٹ نے تل ابیب کیلئے اڑان بھرنے سے انکار کردیا جس پر اسے نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

الشارع المغربی نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن ‘امارات ایئر’ کے ایک تیونسی پائیلٹ نے تل ابیب جانے سے انکار کردیا جس کے بعد اُسے ملازمت سے معطل کردیا گيا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب جانے سے انکار کرنے والے امارات ائر کے پائلٹ کو معطل کئے جانے کے بعد اسے حکم عدولی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پائیلٹ کا کہنا ہے کہ وہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی تحقیق کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ سال ستمبر میں اسرائيلی کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے جس کے بعد سوڈان اور مراکش بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں