ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر: سزائے موت کے 3قیدی جیل سے فرار

مصر: مفرور قیدیوں کی جانب سے دیوار میں بنایا گیا شگاف

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں سزائے موت کے 3قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری حکام کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ مغربی صوبے کے شہر طنطا کے مشہور قیدخانے سے 3قیدی فرار ہوگئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ تینوں قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تینوں قیدیوں نے جیل کی دیوار میں نقب لگائی اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں