ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز 2-1سے اپنے نام کرینگے ، اجنکیا راہانے

برسبین(جسارت نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور ویرات کوہلی کی جگہ قائم مقام کپتانی کرنے والے اجنکیا راہانے نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر 4 میچوں کی سیریز2-1سے اپنے نام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف اب تک کھیلے گئے سیریز کے 3 میچوں میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور چوتھے اور آخری میچ میں بھی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ بیان میں اجنکیا راہانے نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کینگروز کے خلاف سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی اور تیسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ ڈرا کرنے کے بعد وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر بہت خوش ہیں اور پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف چوتھے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز جیتنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کریں گے۔
نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کی ا نتظامیہ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں