ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل دھچکا

قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے قبل دھچکا، اوپنر امام الحق انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے والے امام الحق انجری سے چھٹکارا نہ پا سکے۔  ایکسرے رپورٹ میں فریکچر کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں مزید 15 روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

امام الحق جنوبی افریقا کے خلاف سیریز تک مکمل صحتیاب نہیں ہوسکیں گے اور انہیں یہ سیریز بھی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھنا ہوگی۔

واضح رہے کہ چیف سیلکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان 15 جنوری کو کراچی میں کروں گا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لئے مکمل تیار ہیں جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی اہم ہوگی مجھے اپنے بولرز پر پورا بھروسہ ہے آئندہ سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے محمد عامر پرفارم کرکے ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں