ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹرڈسٹرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی لیگ کے لیے 153 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرڈسٹرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے 153 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن (کے ایچ اے) کے زیراہتمام انٹرڈسٹرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی لیگ 2021 کی تیاری کے لیے 153 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا گیا ۔ جمعرات کو سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹرڈسٹرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی لیگ 2021 منعقد ہوگی اس سلسلے میں کے ایچ اے کی جانب سے 4 روزہ ہاکی ٹرائلزمنعقد کرائے گئے جس میں 280 نوجوان لڑکوں نے اپنی قسمت آزمائی کی اور 153 کھلاڑی کیمپ کے لئے منتخب ہوئے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپین حنیف خان اور ممبران میں ابوزر امرا ، پرویز اقبال ، سلیم خان ، طارق قیوم اور عاصم خان شامل ہیں۔ منتخب ہونے والے تمام کھلاڑی ٹورنامنٹ کے تربیتی کیمپ کا حصہ ہوں گے جہاں سے 7 ٹیمیں 16 کھلاڑیوں کے ساتھ بنائی جائیں گی۔ کھلاڑیوں کا انتخاب ان کے کھیل ، نظم و ضبط اور جسمانی فٹنس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کیمپ 10 دن کا ہوگا جو آج سے شروع ہورہا ہے ، کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ دوپہر 2 بجے سینئر نائب صدر کے ایچ اے ڈاکٹر ایس اے ماجد ، امتیاز الحسن اور ارشد صدیقی کو رپورٹ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں