ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کراچی نے شہر میں دھرنوں کا اعلان کردیا

کراچی : امیرجماعت اسلا می کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ کراچی کی آواز بند کرنے کے لیے آبادی پر ڈاکا ڈالا گیا،کراچی کی آبادی 3کروڑ سے زائد ہے،مردم شماری کراکے درست گنا جائے۔

شارع فیصل پر حقوق دو کراچی کو  کی تحریک کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے  ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلاتاہے، چور اور ڈاکوؤں کو مسلط کرکے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے۔

امیرکراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ہر مشکل گھڑی میں پورے ملک کی خدمت کرتاہے، کراچی کے عوام کو حق دلانے کےلیے دھرنوں کا سلسلہ بڑھائیں گے، کراچی 3 کروڑسے زائد کی آبادی کا شہرہے، اس کی دوبارہ مردم شماری کرائی جاۓ۔

انہوں نے حکومت سے مزید مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے،نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیں،با اختیار شہری حکومت اور بلدیاتی انتخابات کراۓ جائیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں