ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد عامر کو آگاہ کر کے مسئلے کو حل کرنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بورڈ کو محمدعامر کو آگاہ کرکے مسئلے کو حل کرنا چاہیے تھا.

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمدعامراور کوچز میں تنازع پاکستان کرکٹ کی پرانی روایت ہے تاہم مستقبل کے حوالے سے بورڈ کو محمدعامر کو آگاہ کرکے مسئلے کو حل کرنا چاہیے تھا.

شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے اور وقار یونس کے تنازعات بھی کسی سےڈھکے چھپے نہیں تھے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے متبادل کھلاڑی بنائیں اس کے بعد سینئرز کو باہر کریں اور ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے شعیب ملک کوٹیم میں واپس لانا چاہیے.

سابق کپتان نے کہا کہ ملک کی عزت کی خاطر سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، بورڈ والد کی طرح کھلاڑیوں کو اپنے بچے سمجھ کر بات کرے اور کوچز کا کام صرف سکھانے کا نام نہیں کھلاڑیوں کو حوصلہ اور سپورٹ دینی چاہیے اور شکر ہے نیوزی لینڈ سے شکست کو اس بار فٹنس پر نہیں ڈالا گیا.

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جو میں دیکھ رہا ہوں آئندہ کچھ عرصے میں نیا ٹیلنٹ غائب ہوجائے گا کیوں کہ ٹی 20 کی پرفارمنس کے کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹیسٹ کھلائی جارہی ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں