ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفی منظور کرلیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ڈویژن نے استعفی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ندیم افضل چن کا استعفیٰ بطور معاون خصوصی منظور کیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ندیم افضل چن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ندیم افضل چن نے حکومت سے اختلافات پر وزیراعظم عمران خان کے ترجمان و معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دیدیا تھا، انہوں نے کوئٹہ میں جاری کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیر اعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں