ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے ترکش ایئرلائن پر جرمانہ عائد کردیا

کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر دوبارہ جرمانہ عائد کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن نے پاکستان آنے والی ترکی کی ایک پرواز پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن پاکستانی ہوائی اڈوں پر کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی جس کی وجہ سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن نے بی کیٹیگری کے حامل ممالک کے 2 مسافروں کو بغیر کورونا منفی ٹیسٹ کے پرواز میں جگہ دی۔ اس سے قبل ترکش ائرلائن کوسال 2020 کے اکتوبر میں بھی وارننگ اور جرمانہ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں