ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یو اے ای میں شناختی کارڈ نہ ملنے سے ہزاروں پاکستانی پریشان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شناختی کارڈ نہ ملنے سے ہزاروں پاکستانی پرشان ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یو اے ای میں مقیم پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہ ملنے کی شکایت کر رہے ہیں۔ دس ہزار سے زائد اوور سیز پاکستانی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔

پاکستان سفارتخانہ ابوظبی اور پاکستان قونصل خانہ دبئی کو پاکستانیوں کے شناختی کارڈ موصول نہیں ہو رہے۔

پاکستان سفارتخانہ ابوظبی کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ اسلام آباد سے امارات پہنچانے والی کورئیر کمپنی کا کانٹریکٹ ختیم ہوگیا۔ کوریئر کمپنی سے کانٹریکٹ ختم ہونے سے شناختی کارڈ پہنچے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

پاکستانی شناختی کارڈ نہ ملنے سے کئی ہزار پاکستانی ماراتی ویزا میں توسیع کرانے سے قاصر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں