ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

گال (جسارت نیوز)ری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ پر مہمان ٹیم کی گرفت مضبوط، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، سری لنکا پر شکست کے سیاہ بادل منڈلانے لگے، انگلینڈ آج میچ کے 5ویں اور آخری روز 36رنز جبکہ آئی لینڈرز کو 7وکٹوں کی ضرروت ہے،سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 359رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 74رنز کا ہدف دیا،لاہیرو تھریمانے 111اور انجیلو میتھیوز 71رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیک لیچ نے 5، ڈوم بیس نے 3جبکہ ثام کیرن نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔انگلینڈ کی ٹیم نے آئی لینڈرز کی طرف سے ملنے والے 74رنز کا ہدف کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روزکھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 38رنز بنالئے اور اسے میچ میں کامیابی کے لئے 36رنز کی ضروت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں