ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کسانوں کاایک لاکھ ٹریکٹروں کیساتھ دہلی جانے کا اعلان

نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی کسان مودی سرکار کو بڑی ٹکر دینے کے لیے تیار ہیں، مظاہرین نے نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر صرف ہریانہ سے 1لاکھ ٹریکٹر لانے کا اعلان کر دیا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق بھارت میں کسانوں کی ٹریکٹروں پر 26 جنوری کو دہلی پہنچنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ہریانہ پنجاب اور راجستھان سمیت متعدد ریاستوں سے کسانوں نے 20 جنوری سے ہی ٹریکٹر مارچ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ دہلی کے باہر سنگھو بارڈر پر دھرنے میں لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، کسان رہنماوں نے متنازعہ زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے 9 دور ناکام ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں