ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے ملالہ ایجوکیشن ایکٹ پر دستخط کر دیے

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نام پر ’ملالہ ایجوکیشن ایکٹ‘ پر دستخط کر دیے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل گزشتہ سال مارچ میں ہی منظور کرلیا تھا تاہم رواں ماہ کے اوائل میں اسے سینیٹ سے بھی منظوری مل گئی تھی۔ بعدازاں اسکالر شپ بل کو حتمی منظوری کیلیے صدر ٹرمپ کے پاس بھیجا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس اعلامیے کے مطابق قانون کے تحت اعلیٰ تعلیم کے اسکالر شپ پروگرام میں 50 فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو ملیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں