ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاڑکانہ، اشتہاری، روپوش و مطلوب 6 ملزمان گرفتار

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ سول لائنز پولیس نے ضلع شکارپور کے تھانہ لوڈہرا میں قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں روپوش ملزم نصراللہ جعفری کو، ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے سنگین نوعیت کے دو سے زائد مقدمات میں اشتہاری ملزم عنایت اللہ برڑو کو ڈبل بیرل بندوق اور کارتوس سمیت، رشید وگن پولیس نے سنگین نوعیت مقدمات میں اشتہاری ملزم حمید لاشاری کو، ولید پولیس نے منشیات فروش اسین کھوسو چرس سمیت، ڈوکریپولیس نے اغوا کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان حفیظ اور منٹھار سومرو کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب ولید پولیس نے شہری اکبر علی کی چوری شدہ سولر پلیٹ بھی برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں