ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج کے شہید لانس نائیک کا بیٹا قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک فوج کے شہید لانس نائیک کا بیٹا قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگیا ۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ آف ا سپنر ساجد خان جو قائد اعظم ٹرافی کے 11 میچز میں 67 آئوٹ کرکے 20 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں آئے ، پاکستان آرمی کے شہید لانس نائیک غلام نبی کے بیٹے ہیں جنہوں نے 2003 میں شہادت پائی تھی ۔ان کے لیے آف سپنر ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ آئیڈیل ہیں۔ انٹرویو میں ساجد خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کی ٹاپ پرفارمنس پر ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب ہوا ہوں، نئے ڈومیسٹک ا سٹرکچر سے کافی مدد ملی، پاکستان ٹیم کو جوائن کروں گا اور کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا، سرکاری ا سکول میں 7ویں جماعت میں کرکٹ شروع کی۔انہوں نے کہاکہ جونیئر لیول سے یہی سوچ تھی کہ آف ا سپن میں نام بنائوں، ورائٹی کے بغیر بھی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں، بہت سے انٹرنیشنل اسپنرز آف ا سپن پر کام کررہے ہیں۔ ساجد خان نے کہا کہ ان کے رول ماڈلز میں محمد حفیظ سب سے پہلے ہیں ، ثقلین مشتاق کی ویڈیوز دیکھتا رہتا ہوں ، میدان میں جنوبی افریقی بیٹسمینوں کی کمزوری پکڑوں گا، میں نے اپنے والد کو دیکھ کر مونچھیں رکھی ہیں ، 20 کھلاڑیوں میں شامل ہونا بڑا اعزاز ہے، پوری کوشش کرکے اچھا پرفارم کروں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں چاہے مستقبل میں نہ بھی کھیلوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں