لندن۔19جنوری (اے پی پی) انگلش پریمیئرلیگ میں آرسنل نے نیو کاسل یونائیٹڈ کو 3- 0 سے شکست دے دی۔ پیئری ایمرک نے 2 گول سکور کئے، آرسنل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی۔ منگل کو پریمیئر لیگ کے میچ میں آرسنل اور نیو کاسل یونائیٹڈ کے مابین میچ کا پہلا ہاف بنا کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں آرسنل کے کھلاڑیوں نے نیوکاسل یونائیٹڈ کی گول پوسٹ پر لگاتار حملے کئے۔ میچ کے 50 ویں منٹ میں آرسنل کے پیئری ایمرک نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔ میچ کے 60ویں منٹ میں بوکایو ساکا نے گول کرکے آرسنل کا سکور 2-0 کردیا اور میچ کے 77 ویں منٹ میں پیئری ایمرک نے اپنا دوسرا گول کرکے ٹیم کی مجموعی برتری کو بڑھا کر 3-0 کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس فتح کے بعد آرسنل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی جبکہ نیو کاسل یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر 15ویں نمبر پر ہے۔