نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے قومی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بلے بازوں کی درجہ بندی میں کیوی کپتان کین ولیمسن پہلے، اسٹیو اسمیتھ دوسرے اور مارنس لبوشینے تیسرے نمبر پر ہیں۔
↗️ Labuschagne moves to No.3
↗️ Root enters top five
↗️ Pujara moves up one spot to No.7The latest @MRFWorldwide ICC Test Player Rankings for batting are out!
Full rankings: https://t.co/OMjjVx5Mgf pic.twitter.com/49DbXmXznS
— ICC (@ICC) January 20, 2021
ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ قومی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے۔ پوجارا ساتویں، بین اسٹوکس آٹھویں، اجنکا ریحانے نویں اور ہینری نکولس دسویں پوزیشن پر ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بین اسٹوکس بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ جیسن ہولڈر دوسرے اور جدیجہ کا تیسرا نمبر ہے۔ آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز کا باؤلنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔اسٹورٹ براڈ دوسرے، نیل وینگر تیسرے نمبر پر موجود ہیں،جوش ہیزل وڈ پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ آل راوَنڈرز اور باوَلرز رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کا اثر پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ پر بھی پڑا ہے۔ قومی ٹیم جنوبی افریقا سے 26 جنوری کو ہوم سیریز کا آغاز کرے گی جس میں عمدہ کارکردگی ٹیم اور کھلاڑیوں کی رینکنگ کو اوپر لے جا سکتی ہے۔
