ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تاریخی فتح کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی ٹاپ ٹیم بن گئی، آسٹریلوی ٹیم تیسری پوزیشن پر چلی گئی۔ منگل کو برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر 2-1 سے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد بھارتی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے 430 پوائنٹس ہیں۔ بھارت نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 13 میچ کھیلے جن میں سے اسے 9 میچوں میں فتح حاصل ہوئی اور3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک میچ ڈرا رہا۔ نیوزی لینڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 420 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا 332 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ آسٹریلیا نے 14 میچوں میں سے8 میں فتح حاصل کی اور اسے 4 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2 میچ بے نتیجہ رہے۔ انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقاپا5ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم 166 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں