ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر

اسلام آباد: حکومت نے سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سعودی عرب میں سفیر پاکستان کے عہدے پر تعینات راجہ علی اعجاز کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو نیا سفیر تعینات کردیا ہے، راجہ علی اعجاز دو سال تک سعودی عرب میں سفیر پاکستان کے طور خدمات سرانجام دیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ اور کور کمانڈر راولپنڈی جیسے اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں