ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا شاہین-3 میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل کی زمین سے زمین تک رینج 2 ہزار 750 کلو میٹر ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا جب کہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں